Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان سے حفیظ شیخ کی ملاقات

شائع 12 اپريل 2020 07:06pm

وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی۔ جس میں مشیرخزانہ نے وزیر اعظم کو اقتصادی پیکج پرعملدرامد  پر بریف کیا۔

مشیر خزانہ نے احساس کیش ٹرانسفر پروگرام اور رعایتی نئے قرضوں کے پروگرام پر عمل درآمد سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

 حکومت نے کاروباری برادری کے لئے پیکج کا اعلان کیا تھا، پیکج میں چھوٹے کاروبار اور عام لوگوں کے لیے بھی مراعات رکھی گئی تھی ۔